حیدرآباد۔16جنوری(اعتماد نیوز) انفارمیشن ٹکنالوجی کانگریس اجلاس کو
حیدرآباد میں انعقاد پر آج وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے اس
تنظیم ناسکام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں
دنیا بھر کے انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ کے ممتاز شخصیتوں کو دعوت دی جائیگی۔
اور یہ اجلاس
تلنگانہ اور حیدرآبادی تہذیب کی عکاسی کرنے والا ہوگا۔ انہوں
نے مزید کہا کہ وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ بہت جلد امریکہ اور دیگر
ممالک کا دورہ کرتے ہوئے ریاست میں انفارمیشن ٹکنالوجی کے ترقی کے لئے کوشش
کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آئیندہ کابینہ اجلاس میں نئی انفارمیشن ٹکنالوجی
پالیسی کے بارے میں بات چیت کی جائیگی۔